the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


چین نے لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرون گرانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جو نیچی اور آہستہ پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

چینی انجینئرز نے ایک بار پھر اپنے ملک کے لیے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈرون گرانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

’لو ایلٹی ٹیوڈ کا سینٹینل سسٹم دو کلو میٹر کے رداس(ریڈیس) میں اپنے نشانے کا پتہ لگانے کے بعد محض پانچ سیکنڈ میں اسے نشانہ بنا سکتا ہے۔

چین کے انگریزی کے زبان کے اخبار ’چائنا ڈیلی‘ نے چین کی انجینئرنگ فزکس اکیڈمی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس سسٹم کو ڈیزائن کرنے کا مقصد 500 میٹر کی بلندی



سے نیچے اڑنے والے ڈرون کو تباہ کرنا ہے اور وہ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار میں یہ کام کر سکتا ہے۔

اس سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گاڑیوں میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور شہری علاقوں میں اڑنے والی اشیا سے بچاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

لیزر ہتھیاروں کا چین کے علاوہ دنیا کے دیگر ملک بھی استعمال کر رہے ہیں اور امریکا نے ڈرون اور چھوٹے جہازوں سے دفاع کے لیے بحری جہازوں میں اسے نصب کر رکھا ہے۔

یہ ہتھیار بجلی مدد سے چلتے ہیں اور میزائل کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ عام میزائل کے مقابلے میں لیزر ہتھیار مستقل فائر کر سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.